top header add
kohsar adart

بل غیر آئینی طریقے سے پاس کیے جا رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

 

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کل ووٹوں کا 50 فیصد لیا ہے، دھرنے یا احتجاج کی طرف نہیں گئے، پارلیمان میں رہ کر کردار ادا کرتے رہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ رولز کو اڑایا گیا بل کو غیر آئینی طریقے سے پاس کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانا لازمی ہے، امید ہے سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر عمل کروائے گی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا 41 ایم این ایز نے بیان حلفی جمع کروائے۔ بیان حلفی کے باوجود ہمارے ایم این ایز کے خلاف ایکشن لیے جا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن باقی ایم پی ایز کے نوٹیفکیشن جاری کرے۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ ہمارے ممبران کو تحفظ فراہم کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More