top header add
kohsar adart

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

ایف آئی اے نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا.آئی جی اسلام آبادکنوینر ہوں گے

پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی اداروں کیخلاف منظم مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تحلیل دے دی گئی ہے جسے
پی ٹی آئی کو ایک اور قانونی جھٹکا قرار دیا جا رہا ہے.

 

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے معاملے پر اعلیٰ اختیاراتی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے

آئی جی پولیس اسلام آباد جے آئی ٹی کے کنوینر ہوں گےجبکہ ارکان میں ایف آئی اے اور پولیس کے افسران شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ پر ریاست اور اداروں کے خلاف برے پیمانے پر اندرون اور بیرن ملک منظم پروپیگنڈے کا الزام ہے۔

 

جے آئی ٹی کا کام منظم سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ تیار کرنا ہے۔جے آئی ٹی اپنی رپورٹ میں  مجرموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے  کہ مذکورہ جے آئیتحریک انصاف  کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ پر پولیس اور ایف آئی اے کے چھاپے کے بعد بنائی گئی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کہ کہنا ہے کہ چند روز قبل گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے احمد وقاص جنجوعہ کے موبائل پر مشکوک سرگرمیاں دیکھنے پر چھاپہ مارا گیا وضع رہےکہ اسی کیس میں پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکرٹری رؤف حسن بھی زیر حراست ہیں۔

JIT formed to investigate PTI's social media campaign,پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم پر جے آئی ٹی تشکیل
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More