kohsar adart

 کسی کی حکومت چھیننےکیلئے ملک نہیں بنا،محمود اچکزئی

کسی کی حکومت چھیننےکیلئے ملک نہیں بنا،محمود اچکزئی

 

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ موجودہ حکومت زر اور زور کی بنیاد پر آئی ہے، سیاسی جماعتوں پر پابندی کا دور گزر چکا ہے، پی ٹی آئی کو کروڑوں لوگوں نے ووٹ دیے ہیں۔

 

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ملک اس لیے نہیں بنا کہ کسی کی حکومت چھینی جائے اور کسی کو دی جائے، پاکستان تاریخ کے بدترین اور ہمہ گیر بحران سے گزر رہا ہے۔

 

 

اس موقع پر موجود سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے جج نے بتایا کہ اس کے بچوں کا ڈیٹا لیک کیا گیا، اپنی جیتی ہوئی سیٹیں فارم 47 کی بنیاد پر چھیننے نہیں دیں گے، سپریم کورٹ کو دھمکی دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رہے ہیں۔

 

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا، عوام کو باہر نکلنا ہوگا، جعلی مینڈیٹ والی حکومت کو جانا پڑے گا۔

 

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، ہر غیر آئینی معاملے کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

 

اس موقع پر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ ے ہارے ہوئے لوگ ملک کو برباد کرنے پر تلے ہیں۔

 

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہوا ہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More