بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو حراست میں لے لیا گیا
اسلام آباد پولیس کی تحریک انصاف سینٹرل سیکرٹریٹ پر کارروائی ۔بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کی تردید
اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے دو سینئر ترین رہنماؤں چیئرمین بیرسٹر گوہر اور ترجمان رؤف حسن کو حراست میں لے لیا ہے۔دونوں رہنماؤں کو پیر کی دوپہر پارٹی کے سینٹرل سیکرٹریٹ سے گرفتار کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر کو حراست میں نہیں لیا گیا۔دوسری طرف سینٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شبلی فراز سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے دعوی کیا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن دونوں کو اسلام آباد پولیس نے سینٹرل سیکرٹریٹ سے حراست میں لیا ہے اور اس کی فوٹیج بھی موجود ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ کارروائی کے لیے اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچی تھی، جس کے بعد دفتر کی طرف جانے والے راستے بند کر دیے گئے جبکہ کارروائی کے دوران سینٹرل سیکرٹریٹ میں موجود کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں رہنماؤں کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
Barrister Gauhar and Rauf Hassan detained ,بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو حراست میں لے لیا گیا