kohsar adart

لاہور: نمبر کم آنے پر میٹرک کے طالب علم کی خودکشی

 

لاہور میں میٹرک کے طالبعلم نے کم نمبر آنے پر خودکشی کرلی۔

ترجمان ایدھی سنٹر لاہور بیورو کے مطابق لاہور کے نواحی سرحدی گاؤں پڈانہ میں 15 سالہ طالب علم نے خودکشی کر لی، 15 سالہ نوجوان نے پانی والی ٹینکی سے چھلانگ لگا کر زندگی گنوا لی، 15 سالہ طالب علم ارسلان نے میٹرک جماعت میں نمبر کم آنے پر دل برداشتہ ہو کر خودکشی کی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More