top header add
kohsar adart

بحرین میں پی آئی اے کا کنٹری منیجرگرفتار

بحرین میں پی آئی اے کا کنٹری منیجرگرفتار.

 

بحرین میں تعینات قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے کنٹری منیجر کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

 

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے بحرین ایئر پورٹ پرپیچھے رہ جانے والا سامان پی آئی اے کے شہر میں مرکزی دفتر منتقل کیا جاتا تھا،مرکزی دفتر سے مسافروں سے رابطہ کر کے سامان ان تک پہنچا دیا جاتا تھا۔بحرینی سیکورٹی حکام کی جانب سے ائیر پورٹ سے سامان کی منتقلی کو خیانت قرار دے کر کارروائی کا آغاز کیا گیا، بحرین میں پاکستانی سفارت خانے نے معاملے کو غلط فہمی پر مبنی قرار دیا۔

 

 

مذکورہ واقعہ ضابطے کی خلاف ورزی تو ہو سکتا ہے مگر اس میں کوئی مجرمانہ فعل نہیں ہے،پی آئی اے نے مذکورہ افسر کی قانونی مدد کیلئے پاکستانی سفارتخانے کی خدمات حاصل کیں۔پی آئی اے انتظامیہ پاکستانی سفارتخانے سے مسلسل رابطے میں ہے اور ان کو تمام تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے،عدالت میں پیشی کے موقع پر اعلیٰ افسران کو کیس میں دفاع کے لئے مامور کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More