kohsar adart

محرم الحرام میں مجالس کیلئے ایس او پیز جاری

محرم الحرام میں مجالس کیلئے ایس او پیز جاری

لاہور،.محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں مجالس کیلئے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام مجالس کیلئے 3 تہوں پر مشتمل سکیورٹی کوور یقینی بنایا جائے۔

 

مجالس کیلئے ایک داخلی اور خارجی راستہ مختص کیا جائے اور تمام حساس مقامات پر واک تھرو گیٹس کی تنصیب لازمی ہو گی۔ منتظمین مجالس سے قبل فزیکل سکیورٹی چیک کو یقینی بنائیں گے اور مجالس میں آنے والے ہر شہری کو میٹل ڈیٹیکٹر سے لازمی چیک کیا جائے۔ اسی طرح مجالس میں داخل ہونے والے ہر شخص کی سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج بھی لازمی بنائی جائے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محرم الحرام کے دوران تمام امام بارگاہوں اور مجالس کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

اسی طرح لازم قرار دیا گیا ہے کہ لاؤڈ سپیکر صرف مجلس کی حدود تک استعمال کیا جائے اور وقت کی پابندی کی جائے۔ جاری کیے گئے ایس او پیز میں درج ہے کہ نیاز، لنگر اور سبیل کی تقسیم سے قبل محکمہ صحت سے چیک کروایا جائے۔ اسی طرح منتظمین یقینی بنائیں گے کہ ذاکرین غیر متنازعہ تقاریر کریں

 

۔ یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ کار پارکنگ مجالس سے کم از کم 200 میٹر کے فاصلے پر بنائی جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ مقامی امن کمیٹیاں محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More