kohsar adart

پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے رہنما اورصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 

کراچی میں صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ کے ہمراہ نیوزکانفرنس میں شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کوسیاست چمکانے کا شوق ہوگیا ہے،متحدہ آج یو سی لیول تک نظر نہیں آتی، خالد مقبول صدیقی نے شہید ذوالفقار بھٹو کیخلاف زہرانگیز گفتگو کی

 

 

انھوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اس ملک کیلئے نہایت اہم رہے ہیں، پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پی پی پی کو ہٹا دیں تو پیچھے کچھ نہیں بچتا، ایم کیو ایم نے سندھ حکومت پر جھوٹے الزامات لگائے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پر ملک کو تقسیم کرنے کا الزام لگانا شرمناک ہے، ایم کیوایم سابق وزیر اعظم کیخلاف بات کرنے پر معافی مانگے، عوام نفرت انگیز، تعصب انگیز گفتگو اب پسند نہیں کرتے،ان کا مزید کہنا تھا  کہ ایم کیو ایم آج بھی صوبے کے بیشتر مسائل کی ذمہ دار ہے، لوگوں کو جلانے والے پیپلزپارٹی پر الزامات لگا رہے ہیں۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More