سوریاکمار یادیو اور اہلیہ کی ورلڈکپ ٹرافی کیساتھ سوتے تصویر وائرل
سوریاکمار یادیو اور اہلیہ کی ورلڈکپ ٹرافی کیساتھ سوتے تصویر وائرل
بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز سوریا کمار یادیو اور ان کی اہلیہ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ سونے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
بھارت 17 سال بعد دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ چیمپئن بنا، 2007 میں بھی پہلی بار فائنل جیتا تھا، بھارتی ٹیم کی جیت میں ایک کردار سوریا کمار یادیو کا بھی تھا جنہوں نے آخری اوور کی پہلی گیند پر ملر کا باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ لیا۔سوریا کمار اور ان کی اہلیہ دیویشا کمار یادیو کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
دیویشا کمار یادیو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ہمراہ لی گئی تصاویر جاری کیں، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی دونوں میاں بیوی کے درمیان موجود ہے، کرکٹر کی اہلیہ نے پوسٹ کی کیپشن میں لکھاکہ آج رات اچھی نیند ہونے والی ہے۔