top header add
kohsar adart

علی محمد خان کا بینظیربھٹو قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

علی محمد خان کا بینظیربھٹو قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے بینظیربھٹو قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پراظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ شازیہ مری کی تمام باتوں سے متفق ہوں،فوج اور سکیورٹی اداروں کے بغیر آپ کچھ نہیں ہیں،یہ عوام چن لیتی لیکن کیوں جسے عوام چنے اسے چنا دیا جاتا ہے،اس عوام نے لیاقت علی خان کو بھی چنا تھا اسے کیوں چنوا دیا گیا، قوم کو بینظیر بھٹو کے قاتلوں کا اصل چہرہ دکھایا جائے۔

سنی اتحاد کے رکن قومی اسمبلی کاکہنا تھا کہ میں اس ایوان کے سامنے مقدمہ جمہوریت رکھنا چاہتا ہوں،اس ایوان میں ہر صوبے ہر شہر کی نمائندگی موجود ہے،ایوان میں موجود تمام اراکین سے کہتا ہوں اپنی سنائیں لیکن دوسرے کی بھی سنیں،ایک غلطی یہاں سے ہوئی دوسری غلطی وہاں سے ہوئی جو نہیں ہونی چاہئے،ان کاکہناتھا کہ اللہ کے ناموں کے نیچے اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ اپنی ماں سے زیادہ اس پاک زمین کے محافظ رہیں گے،پاکستان سپر پاور بنے گا،جو بھی حکومت آتی ہے وہ کرنے والا کام نہیں کرتی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More