top header add
kohsar adart

بیروٹ اور گردونواح میں سرخ املوک کی پیوندکاری کی جائے

اس درخت کی لکڑی کافی کمزور ہوتی ہے ۔ اس لیے بہتر ہے کہ اس پر سٹون گرافٹ کیا جائے

جمیل الرحمٰن عباسی

بیروٹ اور گرد و نواح میں کالے املوک کے درخت کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں ۔ اس پر جاپانی پھل ،سرخ املوک ، یا املوٹ جس کا درست نام "پرسیمن” ہے، کی پیوندکاری بہت آسانی سے ہو جاتی ہے ۔ہم نے ایک دو سال پہلے اپنے محلے کے چند درختوں پر پیوند کیے تھے ۔الحمد للہ اس سال چند پودوں پر بھرپور پھل آیا ہے ۔ ہم یہاں ان کی تصاویر بھی پیش کریں گے ۔

کامیاب پیوند کاری کے بعد لگنے والا پھل

دلچسپ بات یہ ہے کہ املوک کالا ہو یا لال یعنی پرسیمن ، گائے اور بکری اس کے پتوں کو کھانا پسند نہیں کرتے ۔اگر ہلکا پھلکا چکھ بھی لیں تو چند پتے کھا کر چھوڑ دیتے ہیں ۔ اس لیے ان پہاڑی علاقوں میں جہاں باغات کے گرد باڑھ یا چار دیواری کا تصور نہیں ہے ، زمینیں اور جانور دونوں ہی کھلے پڑے ہیں وہاں یہ درخت ایک اہم ذریعہ خوراک بن سکتا ہے ۔

ابھی تک املوک کی افزائش قدرتی ذرائع سے ہو رہی ہے ۔اگر ارادی طور پر کالے املوک کے بیج کسی علاقے میں ، اولا” تو کاشت کیے جائیں ورنہ بڑی تعداد میں بکھیر دئے جائیں تو پیدا ہونے والے پودوں پر اگلے تین چار سال میں پیوند کر کے پرسیمن کے جنگل وجود میں لائے جا سکتے ہیں ۔

اسٹون گرافٹ

ابتدائی درجے میں کرنے کا کام یہ ہے کہ املوک کے جو قد آدم درخت پائے جاتے ہیں آنے والے موسم برسات میں ان پر،پرسیمن کی پیوند کی جائے ۔ چوں کہ اس درخت کی لکڑی کافی کمزور ہوتی ہے ۔ اس لیے بہتر ہے کہ اس پر سٹون گرافٹ کیا جائے ۔ سٹون گرافٹ اس قدیم طریقہ پیوند کو کہتے ہیں جس میں روٹ سٹاک یعنی وہ جنگلی درخت کہ جس پر پیوند کرنا ہے ،میں چیرا لگا کر اس کی لکڑی کے شگاف میں قلم یعنی سایان نصب کیا جاتا ہے ۔ اس طریقے پر قلم جب لگ جائے تو اس کی مضبوطی بے مثال ہوتی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More