ضلع کچہری اٹک میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 وکلاجاں بحق
ضلع کچہری اٹک میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 وکلاجاں بحق
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم اے ایس آئی انتظار شاہ کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا۔
جاں بحق وکلا میں ممبر پنجاب بار کونسل ایڈووکیٹ ملک اسرار اور ایڈووکیٹ ذوالفقار مرزا شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ایلیٹ فورس اہلکار نے خاندانی رنجش پر وکیل کے چیمبر میں داخل ہو کر فائرنگ کی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اٹک پولیس نے فائرنگ میں ملوث اے ایس آئی انتظار کو فوری گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
ملزم اے ایس آئی ایلیٹ کمانڈوز میں وی آئی پی سیکیورٹی پر تعینات تھا اور واردات میں سرکاری ہتھیار کا استعمال کیا۔
آئی جی پنجاب کے مطابق تفتیش کے تمام مراحل کے بعد ملزم کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے گی۔