top header add
kohsar adart

بھارت کے نئے آرمی چیف کا اعلان کردیا گیا

بھارت میں لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کو نیا آرمی چیف نامزد کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی 30 جون کو چارج سنبھالیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی اس وقت وائس چیف آف آرمی اسٹاف ہیں اور وہ 30 جون کو موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کی عہدہ چھوڑنے کے بعد چارج سنبھالیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1964ء میں پیدا ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی کئی اہم پوسٹوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ موجودہ آرمی چیف جنرل منوج سی پانڈے کو گزشتہ ماہ مئی کے آخر میں ریٹائر ہونا تھا تاہم ان کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل منوج سی پانڈے کو 30 اپریل 2022ء کو آرمی چیف مقرر کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More