kohsar adart

شاہ محمود قریشی کامزید 2دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

شاہ محمود قریشی کامزید 2دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے 8مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کامزید 2دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کیخلاف 9مئی کے لاہور کے آٹھ مقدمات کی سماعت ہوئی،شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے موبائل واٹس اپ ویڈیو کے ذریعے حاضری مکمل کی گئی

 

انسداددہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی،ملزم کے وکیل رانا مدثر نے شاہ محمود قریشی کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کیلئے دلائل دیئے،پراسکیوٹر محمد ازر اور عبد الجبار ڈوگر نے مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے دلائل دیئے،

 

تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر مبنی ویڈیوز اور پیغامات جاری کئے،ملزم سے موبائل برآمد کرنا ہے ، بیانات کی جانچ کیلئے ملزم کے فوٹو فرامٹک ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے

 

تفتیشی افسر کا مزید کہناتھا کہ ملزم کی جانب سے شوشل میڈیا پر اپ لوڈ تمام مواد فرانزک لیب بھجوا رکھا ہے ۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کا 9مئی کے لاہور کے آٹھ مقدمات میں مزید2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،دوران جسمانی ریمانڈ شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش ہو گی،ملزم کو 12 جون کو دوبارہ ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More