
12جون سے ڈبے کے دودھ کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان
ڈیڑھ لیٹرپیکٹ دودھ کی قیمت میں 12جون سے 40 روپے کا اضافہ ہوگا
12جون سے ڈبے کے دودھ کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا گیا۔
واضح رہے کہ ایک طرف ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کے دعوے کئے جا رہے ہیں,اس کے باوجود 12 جون سے ڈبے کے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق ڈیڑھ لیٹرپیکٹ دودھ کی قیمت میں 12جون سے 40 روپے کا اضافہ ہوگا اور اضافے کے بعد ڈیڑھ لیٹر پیکٹ دودھ کی قیمت 420 روپے ہوجائے گی۔ کچھ کمپنیوں نے دودھ کی قیمتوں میں یکم جون سے اضافہ کر دیا تھا اور ڈیڑھ لیٹر کارٹن کی نئی قیمت 3360 روپے مقرر کر دی گئی تھی