top header add
kohsar adart

بھارت کو آزاد کشمیر میں افراتفری نہیں پھیلانے دینگے . وزیراعظم انوار الحق

کسی کو نظریاتی یا سیاسی تخریب کاری کی اجازت نہیں دی جائے گی.استحکام پاکستان ریلی سے خطاب

آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے وضع کیا ہے کہ بھارت کو آزاد کشمیر میں افراتفری نہیں پھیلانے دینگے.ریاست سے سیاسی جماعتوں کا کردار کوئی ختم نہیں کر سکتا البتہ بددیانت سیاسی قیادت کا خاتمہ ہو گا ۔بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسیاں آزادکشمیر میں افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہیں مگر یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے.

ہم نظریاتی پاکستانی ہیں، نظریہ الحاق پاکستان ہماری اساس ہے ۔عوام رابطہ مہم کا آغاز غیور لوگوں کی دھرتی سماہنی سے کیا ہے۔ آزادکشمیر میں کسی کو نظریاتی یا سیاسی تخریب کاری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جو ایسا کرے گا قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ۔تباہ حال گورننس کے نظام کو ٹریک پر ڈال دیا ہے 10 ارب کی لاگت سے سوشل پروٹیکشن فنڈ قائم کر دیا ،5 ارب کی لاگت سے بیروزگاری ختم کرنے کیلیے انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے جا رہے ہیں

۔ایک ارب کی لاگت سے طلباء و طالبات کیلیے تعلیمی وظائف کا فنڈ قائم کر رہے ہیں ۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جنڈی چونترہ میں استحکام پاکستان ریلی کے اختتام پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور ،وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق ،پیر محمد مظہر سعید ،چوہدری قاسم مجید اور دیگر موجود تھے .چوہدری عبد الرزاق سمیت عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے وزیراعظم کے قافلے میں شمولیت اختیار کی ۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ استحکام پاکستان ریلی میں جس والہانہ انداز میں استقبال کیا گیا اس پر آپ کا مشکور ہوں ،منشیات فروشی ،تھانہ کچہری کی سیاست جیسے امراض کو ختم کریں اور آگے بڑھیں ،برداری ازم سے باہر آئیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسیاں آزادکشمیر میں افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہیں.رابطہ مہم کا آغاز غیور لوگوں کی دھرتی سماہنی سے کیا ہے جس نے وہ ابھینندن پکڑ کر دیا تھا ان غیور لوگوں سے جو ٹکرائے گا پاش پاش ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں کسی کو سیاسی اور نظریاتی افراتفری پیدا نہیں کرنے دیں گے جو ایسا کرے گا قانون کے مطابق سزا پائے گا ۔کسی کو بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے. پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More