سجاد عباسی کی بازیابی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں
راشد عباسی
سجاد عباسی کی بازیابی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں
ویلج کونسل لونگال، کالابن کا رہائشی
سجاد عباسی ولد گلفراز عباسی
تین دن پہلے راولپنڈی سے اپنے گاؤں جانے کے لیے نکلا اور پھر غائب ہو گیا۔۔ کہا جاتا ہے کہ دس برس پہلے اس کا ایک اور بھائی بھی اغوا ہو گیا تھا جس کا آج تک پتہ نہیں چل سکا۔
احباب کا یہ بھی کہنا ہے کہ سجاد عباسی نے بینک کے لاکر سے زیورات بھی نکالے اور وہیں سے واپسی پر اس کو اغوا کیا گیا۔۔ اگر ایسا ہے تو پھر بینک کے کسی ملازم کا اس واردات میں شامل ہونا مسلم ہے۔ بینک سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جائے اور بینک کے عملے کو شامل تفتیش کیا جائے۔
ڈی پی او راولپنڈی سے ایک وفد کی صورت میں ملا جائے تاکہ پولیس اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے اغوا کاروں کا سراغ لگانے کے لیے موجود سارے وسائل استعمال میں لائے۔ موبائل فون ڈیٹا سے بھی تفتیش میں کافی مدد مل سکتی ہے۔ نیز جن لوگوں کے ساتھ سجاد کا اٹھنا بیٹھنا تھا وہ بھی تفتیش میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج عام کی جائے تو شاید کوئی اغوا کا عینی شاہد سامنے آ جائے جس سے صورت حال واضح ہو جائے۔ اس کے علاوہ پولیس کے اپنے مخبر ہر علاقے میں پھیلے ہوتے ہیں، جو مجرموں تک پہنچنے میں ان کی مدد کر سکتے ہیں۔
اخبارات، ٹی وی چینل اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی احباب سجاد کی برآمدگی کے حوالے سے ذمہ دار اداروں، علاقے کے سیاسی نمائندوں اور بارسوخ شخصیات کو مجبور کریں کہ وہ اس ظلم پر خاموش بیٹھنے کے بجائے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے سجاد عباسی کی برآمدگی کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔
راشد عباسی