top header add
kohsar adart

مارگلہ کی پہاڑیوں پر پھر آگ لگ گئی- فوجی ہیلی کاپٹر طلب

آگ سید پور رینج ٹریل تھری پر لگی اور نور پور رینج ٹریل فائیو کی طرف پھیلی.

 

 

مارگلہ کی پہاڑیوں پر منگل  کو ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے تین مقامات پر پھیل گئی، فائر بریگیڈ کے 65 اہلکار آگ بجھانے میں مصروف رہے، جبکہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے ميں معاونت کرتے رہے۔

 

واضح رہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر پیر کو تین مختلف مقامات پر آگ لگی تھی جسے بجھادیا گیا تھا تاہم منگل کے روز پھر آگ بھڑک اٹھی جو کچھ دیر میں بے قابو ہوگئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ اور سی ڈی انوائرمنٹ کا عملہ بھی طلب کرلیا گیا تاہم کئی گھنٹوں بعد بھی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا جس پر دیگر اداروں سے مدد مانگی گئی ۔

 

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ٹریل تھری اور فائیو پر آگ پر قابو پانے کیلیے ہیلی کاپٹر مہیا کرادیے گئے ہیں۔اور 6 ایوی ایشن اسکوارڈن اور پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے ميں معاونت کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی پاک فوج کے ہیلی کاپٹرزنے آگ کو بجھانے میں حصہ لیا تھا۔آگ تین مقامات ٹریل 3 اور 5 کے درمیان، قائد اعظم یونيورسٹی کےقریب اور سیدپور میں لگی ہے، جبکہ گراؤنڈ پر موجود ٹیموں کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ سید پور رینج ٹریل تھری پر لگی اور نور پور رینج ٹریل فائیو کی طرف پھیلی.

سی ڈی اے کے 65 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں، ٹریل تھری پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، ٹریل فائیو پر لگی آگ کو بجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ آگ پر جلد قابو پانے کے لیے مزید ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔سی ڈی اے کے مطابق چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکی ہدایت پر ڈی جی انوائرمنٹ خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، چئیرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر کی ہدایت پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر موقع پر موجود ہیں، تیزہوا اور گرم موسم کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے، آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروکار لائے جارہے ہیں۔

 

وزیراعظم نے  دوبارہ آگ لگنے کا نوٹس لے لیا

دریں اثنا وزیراعظم نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ لگنے کا نوٹس لے لیا اور متعلقہ اداروں کو جلد متحرک ہوکر آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائیوں کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ مزید پھیلنے سے پہلے آگ پر قابو پالیا جائے یقینی بنایا جائے کہ آگ سے کسی انسانی جان کو خطرہ نہ ہو۔وزیراعظم کے نوٹس کے بعد وزیر داخلہ کی ہدایت پر چئیرمین سی ڈی اے اور ڈی سی اسلام آباد آگ لگنے کی جگہ پہنچ گئے۔ چیئرمین سی ڈی اے اور ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز نے آگ بجھانے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More