kohsar adart

پاک انگلینڈ سیریز کا تیسرا ٹی20 بارش کے باعث منسوخ

پاک انگلینڈ سیریز کا تیسرا ٹی20 بارش کے باعث منسوخ

 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

 

مسلسل بارش کے باعث کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں شیڈول اس میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔

 

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں ہوم ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔

 

ہوم ٹیم کو چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، جبکہ آخری میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More