kohsar adart

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا، پرویز الہٰی

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا، پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہوگا تب تک شجاعت صاحب کے بچوں سے بات نہیں ہوگی۔ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔

رہائی کے بعد اپنے بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اللّٰہ پاک کا بہت شکر ہے کہ مجھے سرخرو کیا۔ اللّٰہ پاک نے مجھے حوصلہ دیا کہ میں ثابت قدم رہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ان ججز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سچ کا ساتھ دیا اور مجھے رہائی ملی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ گجرات کے لوگوں کو بہت زیادتیاں اور ظلم سہنا پڑا۔ گجرات میں ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ شجاعت صاحب کے بچوں سے بات نہیں ہوگی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہوگا، گجرات میں جن سے زیادتیاں ہوئیں وہ جب تک معاف نہیں کرینگے تب تک ان سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے پکڑوانے اور میرے ساتھ زیادتی کرنے میں زیادہ کردار محسن نقوی کا رہا۔ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More