
علی پرویز ملک وزیر مملکت برائے خزانہ مقرر، نوٹیفکیشن جاری
علی پرویز ملک وزیر مملکت برائے خزانہ مقرر، نوٹیفکیشن جاری
مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک کو وزیر مملکت تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق علی پرویز ملک کو وزیر مملکت خزانہ مقرر کردیا گیا ،علی پرویز ملک کو پاور ڈویژن کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔
قبل ازیں ایوان صدر میں علی پرویز ملک کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جس میں صدر آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا، تقریب میں وفاقی وزرا اور دیگر نے شرکت کی.