kohsar adart

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ فائنل

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ فائنل

 

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 15 ارکان کے نام فائنل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سکواڈ میں 5 فاسٹ باؤلرز، 4 آل راؤنڈرز، 3 وکٹ کیپرز، 2 بیٹرز اور ایک سپنر شامل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان، صائم ایوب اور عثمان ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ حارث رؤف مکمل فٹ ہیں اور وہ بھی ورلڈ کپ کے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، اعظم خان، عماد وسیم، افتخار احمد بھی سکواڈ میں شامل ہوں گے اسی طرح ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عباس آفریدی بھی پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ 3 ٹریول ریزروز میں سلمان علی آغا، حسن علی اور عرفان نیازی شامل ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More