
مری میں سیاحت کے فروغ کیلئے سہولیات بڑھانے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری کی ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری اور دیگر سیاحتی مقامات میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو بڑھانے کے لیے فعال اقدامات کیے ہیں .
وزیر اعلیٰ نےپلاسٹک کے استعمال پر پابندی کا حکم دیا ہے اور کیبل کاروں اور ٹراموں سمیت جدید ٹرانسپورٹیشن سسٹم کے نفاذ کی ہدایت کرتے ہوئے مری کی ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کیے جانے والے ممکنہ اضافی اقدامات میں پانی کی فراہمی کی اسکیموں کے منصوبے اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ یک طرفہ سڑک کے نظام کے نفاذ کے ذریعے ٹریفک کے بہاؤ کو ہموار کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔
مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مری کے قدرتی حسن کی پائیدار ترقی اور تحفظ کو یقینی بناتے ہوئےسیاحوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے.
Maryam Nawaz directs to increase facilities for tourists in Murree