ٹانک ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اغوا میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک میں مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کے حالیہ اغوا سمیت دہشت گردی کی کئی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔