top header add
kohsar adart

کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا

 

کراچی: شہر میں تیسرے روز بھی گرمی کا پارہ بلند رہا، دن بھر گرم اور خشک موسم کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جمعہ سے درجہ حرارت میں کمی اور موسم معتدل رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کی ریگستائی ہواؤں کے سبب بدھ کو تیسرے روز بھی دن بھر موسم گرم اور خشک رہا جبکہ دوپہر کے وقت گرم ہوا کے دوران لو کے تھپیڑے چلتے رہے، ہوا میں نمی کا تناسب 15 فیصد تک ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی غیر معمولی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت کم سے پارہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق آج (جمعرات) کو بھی گرمی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے جس کے دوران پارہ 40 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔ اس دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More