![](https://kohsarnews.com/wp-content/uploads/2024/04/b23cb1ee-1e98-49b8-b641-f1bee297f75a.jpeg)
علیوٹ مری میں سرکنے والی چٹان توڑ دی گئی.آپریشن مکمل ،آبادی محفوظ
ڈپٹی کمشنر مری کی نگرانی میں 1122 ، پاک فوج، محکمہ ہائی وے اور دیگر اداروں نے حصہ لیا
علیوٹ مری میں طوفانی بارشوں کے باعث سرکنے والی ایک بڑی چٹان کو توڑ کرکامیابی سے آپریشن مکمل کر لیا گیا اور آبادی کو خطرے سے محفوظ بنا لیا گیا.
گزشتہ روز سرینگر روڈ علیوٹ نکرہ کے مقام پر بھاری بھر کم چٹان سرک رہی تھی چٹان کا آبادی کی طرف جانے کا خطرہ تھا جسکی وجہ سے شدید نقصانات کے خدشات کے پیش نظر انتظامیہ نے قریبی آبادی کو خالی کرا دیا اور ڈپٹی کمشنر مری کی نگرانی میں ریسکیو 1122 مری، پاک آرمی کے جوانوں، محکمہ ہائی وے مشینری اور دیگر اداروں نے حصہ لیا اور علیوٹ مری آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا.
منگل کے روز بھاری چٹان کو بلاسٹنگ کے ذریعے توڑ دیا گیا جس کے باعث کسی قسم کا جانی مالی نقصان نہیں ہوا نشیبی آبادی کے خطرات بھی ختم ہو گئے تین دنوں تک مسلسل جاری رہنے والی طوفانی بارشوں نے ملکہ کوہسار مری کے کئی علاقوں میں ہونیوالی خطرناک لینڈسلائیڈنگ نے تباہی مچا کر رکھ دی ہے علیوٹ میں سرکنے والی چٹان سے نیچے کی آبادی کو شدیدخطرات لاحق ہو گئے تھے اسی طرح مری آذاد کشمیر جانے والی روڈ بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی جس سے یک طرفہ ٹریفک کو جاری رکھا گیا ہے جبکہ بڑی گاڑیوں کا گزرنا مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے
سٹی ٹریفک پولیس نے ڈائیورشن لگا دی اور مری آنے جانے والے شہریوں اور سیاحوں کو متبادل روڈ ایکسپریس وے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے شدید بارشوں کے باعث مری کے مرکزی قبرستان کا راستہ بھی بڑے پیمانے پر کھدائی کئے جانے پر لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آگیا ہے شدید بارشوں کے باعث بروری، چارہان،دھار جاوا سمیت متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگز کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔