فارم 47 کی آفر مجھے بھی ہوئی، میں نے انکار کر دیا، سابق وزیر اعلیٰ کے پی
سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا الیکشن سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا۔
سابق وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ اپنی شکست تسلیم کی ہے، فارم 47 کی آفر مجھے بھی ہوئی تھی لیکن میں نے آفر قبول نہیں کی، میں نے فارم 47 لینے سے انکار کیا تھا۔
محمود خان نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ جس کو ملا تھا حکومت بھی اسی کو ملنی چاہئے، بدقسمتی سے ملک میں مینڈیٹ کسی کو نہیں ملتا، سلیکٹڈ کی جگہ الیکٹڈ لوگوں کو حکومت دینی چاہئے۔