ایبٹ آباد،محکمہ جنگلات کی گاڑی کو حادثہ،گارڈ شہید
ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی)سرکل بکوٹ کے گاؤں سیالکوٹ یونین کونسل پٹن کلاں محکمہ جنگلات بیرن گلی رینج کی گاڑی نمبر 1139 کھائی میں جاگری۔
حادثے میں محکمہ جنگلات کا فارسٹ گارڈ شہید جبکہ دو شدید زخمی۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طورپر ذخمیوں اور شہید کی میت اٹھا کر سڑک تک پہنچائی اسکے بعد
ایبٹ آباد سےاطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فورََا جائے حادثہ پر پہنچی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد دیتے ہوئے ایوب میڈیکل کمپلیکس اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔
ترجمان ریسکیو ایبٹ آباد کے مطابق شہید ذیشان شاہ فارسٹ گارڈ ساکنہ مانسہرہ جبکہ زخمیوں میں جواد شاہ فارسٹ گارڈ اور ایک مقامی شخص حمیداللّہ شامل۔