top header add
kohsar adart

ایچی سن کالج کے پرنسپل استعفی واپس لینے پر آمادہ ؟

بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ڈاکٹر تھامسن کو قائل کر لیا گیا۔ذرائع

ایچی سن کالج کے مستعفی ہونے والے پرنسپل ڈاکٹر تھامسن کا استعفی بورڈ آف گورنرز نے واپس کر دیا ہے۔

اس حوالے سے بورڈ آف گورنرز کا گزشتہ روز ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پرنسپل ڈاکٹر تھامسن بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں حکومتی ارکان نے پرنسپل سے درخواست کی کہ وہ اپنا استعفی واپس لیں جس پر انہیں استعفے کی واپسی پر قائل کر لیا گیا۔
دوسری طرف بورڈ کے اجلاس میں شریک بیشتر ارکان نے فیس معافی کے مطالبے کی مذمت کی جبکہ بعض اراکین کا کہنا تھا کہ یہ گورنر پنجاب کا استحقاق ہے کہ وہ فیس معافی کے حوالے سے کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

شہدائے سانحۂ اے پی ایس کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیں: گورنر پنجاب

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ جسم کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مائیکل تھامسن گورنر پنجاب سے اختلافات کی بنیاد پر مستافی ہو گئے تھے جبکہ اس سے پہلے کالج کی مینجمنٹ کے اہم رکن سید بابر علی نے بھی استعفی دے دیا تھا بعض اطلات کے مطابق گورنر پنجاب نے پرنسپل کا استعفی منظور بھی کر لیا تھا تاہم ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کے نتیجے میں یہ طے کیا گیا کہ ڈاکٹر تھامسن کو استعفی واپس لینے پر قائل کیا جائے جبکہ دوسری طرف تنازعے کا سبب بننے والے وفاقی وزیر ڈاکٹر احد چیمہ نے گورنر پنجاب کو خط لکھ کر فیس مافی سے دستبرداری کا اعلان کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ فیس معافی کا فیصلہ پالیسی کے طور پر اپنایا جائے تاکہ اس سے دیگر بچے مستفید ہو سکیں۔

Aitchison College principal ready to withdraw resignation?ایچی سن کالج کے پرنسپل استعفی واپس لینے پر آمادہ ؟ 
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More