kohsar adart

محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی

 

میرا ملک میری ذات سے پہلے آتا ہے، پاکستان کی شرٹ پہننا ہمیشہ سے بڑی خواہش رہی ہے اور رہے گی۔

 

لاہور: قومی کرکٹر عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

 

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں۔ زندگی کبھی کبھی آپ کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنے کا موقع دیتی ہے۔

 

محمد عامر نے کہا کہ پی سی بی نے مجھے عزت دی، مجھے بتایا کہ پاکستان کے لیے اب بھی کھیل سکتا ہوں، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی دستیابی دیتا ہوں۔

 

فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ملک کے لیے فیصلے پر نظر ثانی کی، میرا ملک میری ذات سے پہلے آتا ہے، پاکستان کی شرٹ پہننا ہمیشہ سے بڑی خواہش رہی ہے اور رہے گی۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More