top header add
kohsar adart

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

 

 

ایک طرف سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں گوادر پورٹ اتھارٹی کامپلیکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنایا ہے

 

تو دوسری جانب شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،

 

اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو دہشت گرد ہلاک، جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

 

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

 

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More