top header add
kohsar adart

گوادر پورٹ اتھارٹی پر نامعلوم افراد کا حملہ، فائرنگ کا تبادلہ جاری

 

گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

 

 

ذرائع کے مطابق گوادر شہر میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دس سے زائد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ جائے وقوعہ سے دھواں بھی اُٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے جی پی اے میں گھسنے کی کوشش کی ہے۔ گوادر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔

جی پی اے کمپلیکس میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More