top header add
kohsar adart

آئرلینڈ میں اساتذہ کا احتجاج رنگ لے آیا، تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

 

شمالی آئرلینڈ میں اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر تعلیم پال گیون نے تنخواہ میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئے اساتذہ کو 30 ہزار پاؤنڈ سالانہ تنخواہ ملے گی۔

 

واضح رہے کہ اساتذہ کی تنخواہوں میں تین سال سے اضافہ نہیں ہوا اور اساتذہ کی 5 مرکزی یونینیں طویل عرصے سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

 

میڈیا کے مطابق یونینز تنخواہوں میں اضافے کی منظوری سے قبل تجاویز پر اپنے اراکین سے مشورہ کریں گی، اساتذہ کو تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More