امریکی وزیر خارجہ کا غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کا مطالبہ
غزہ میں انسانی صورتحال دردناک ہے، غزہ میں اضافی امداد بھجوا رہے ہیں، غزہ میں جنگ بندی کے لیے انتھک کام جاری رکھیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال دردناک ہے، غزہ میں اضافی امداد بھجوا رہے ہیں، غزہ میں جنگ بندی کے لیے انتھک کام جاری رکھیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے میں غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کے لیے کام کریں گے۔