تمام موخرسیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز کا فیصلہ تیس دن کے اندر کیا جائے، ایف بی آر
وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ تمام موخر سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز کا فیصلہ تیس دن کے اندر کیا جائے۔
ایف بی آر نے تمام متعلقہ چیف کمشنرز کو ان ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ذاتی طور پر نگرانی کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔