kohsar adart

پنجاب کابینہ میں کس کو کون سی وزارت ملی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

 

پنجاب کابینہ کو تفویض کی جانے والی وزارتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مجتبیٰ شجاع الرحمان وزیر خزانہ بن گئے، مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، انوائرمنٹ، فاریسٹ کی وزارتیں مل گئیں، عظمیٰ بخاری انفارمیشن اینڈ کلچر کی وزیر ہوں گی، خواجہ سلمان رفیق کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ، خواجہ عمران نذیر کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی وزارت مل گئی۔

بلال یاسین کو خوراک، طاہر خلیل سندھو کو ہیومن رائٹس کی وزارت دے دی گئی، چودھری شافع حسین کو محکمہ انڈسٹریز، فیصل ایوب کو وزارت کھیل دی گئی۔

رمیش سنگھ اروڑہ کو اقلیتی امور، عاشق حسین کرمانی کو محکمہ زراعت، کاظم پیرزادہ کو محکمہ آبپاشی اور رانا سکندر حیات کو پرائمری ایجوکیشن کی وزارت مل گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More