خیبرپختونخوا ، بارش اور برفباری نے تباہی مچا دی، 23 جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 14 بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔

صوبائی دارالحکومت میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ دوسری جانب بالائی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے ان علاقوں کا رابطہ دیگر سے منقطع ہو گیا۔

ڈی ایم اے کے مطابق بند رستوں کو کھولنے کا کام شروع کردیا گیا ہے، تاہم مسلسل برف باری کام میں رکاوٹ اور سست روی کی وجہ بن رہی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبر پختون خوا میں بارشوں اور برف باری سے اب تک 14 بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوئے۔ بارشوں اور برف باری سے درجنوں مکانات کو بھی نقصان ہوا ہے جس میں باز علاقوں میں جانور بھی ملبے گلے دب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش اور برف باری کا سلسلہ کر تک جاری رہنے کا امکان ہے، پشاور میں اب تک 56 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو