top header add
kohsar adart

خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کیلئے ثریا بی بی کا نام فائنل

 

خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کےلیے ثریا بی بی کا نام فائنل کرلیا گیا۔

 

پشاور سے پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں خاتون کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دیا جائے۔ ثریا بی بی پی کے ون چترال سے جنرل نشست پر کامیاب ہوئیں۔

 

ثریا بی بی تحریک انصاف مالاکنڈ خواتین ونگ کی نائب صدر اور سوشل ورکر بھی ہیں۔ ثریا بی بی نے عمرانیات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

 

اس سے پہلے مہر تاج روغانی بھی ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی رہ چکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More