top header add
kohsar adart

چترال سے پہلی بار خاتون امیدوار جنرل نشست پر کامیاب ہو گئیں

چترال سے پہلی بار خاتون امیدوار جنرل نشست پر کامیاب ہو گئیں۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخواہ (کے پی) کے علاقے اپر چترال سے پہلی بار خاتون امیدوار جنرل نشست پر کامیاب ہوگئیں۔

آزاد امیدوار ثریا بی بی نے صوبائی حلقے پی کے ون اپر چترال سے 18 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے امیدوار کو شکست دی۔

ثریا بی بی چترال کی تاریخ کی پہلی خاتون بن گئیں جنہوں نے جنرل نشست پر انتخاب جیتا۔

اپر چترال سے پہلی بار کسی خاتون نے صوبائی نشست پر جنرل سیٹ پر انتخاب لڑا اور خاتون امیدوار نے روایتی سیاست دانوں کو شکست دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More