top header add
kohsar adart

الیکشن میں شکست۔۔جہانگیر ترین نے سیاست،سراج الحق نے امارت چھوڑ دی

پاکستانی عوام کی خواہشات کا احترام کرتا ہوں.جہانگیر ترین. ناکامی کا اعتراف کرتا ہوں.سراج الحق

اپنی پارٹی کی الیکشن میں ناکامی سے دل برداشتہ ہو کر جہانگیر ترین نے سیاست جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے امارت سے استعفیٰ دے دیا۔۔

تفصیلات کے مطابق دو حلقوں سے بدترین شکست کے بعد استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے سیاست کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا اور آئی پی پی کی چیئرمین شپ سے بھی استعفیٰ دے دیا۔
اس بات کا اعلان جہانگیر ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کیا۔جہانگیر ترین نے مخالفین کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جماعت کے تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے الیکشن میں ووٹ دینے والے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی عوام کی خواہشات کا احترام کرتا ہوں اور اپنی صلاحیت کے مطابق ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔

دوسری طرف امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انتخابی نتائج سے دل برداشتہ ہو کر جماعت اسلامی کی امارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اپنی جماعت کے  انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہونے پر رنج کا اظہار کیا ہےاور اسے اپنی ناکامی قرار دیا ہے.

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے صورتحال پر غور کے لیے 27 فروری کو مجلس شوری کا غیر معمولی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ سراج الحق کی بطور امیر دوسری بار مدت رواں ماہ پوری ہو رہی ہے جس کے بعد جماعت اسلامی کے ارکان ایک بار پھر اپنے امیر کا انتخاب کریں گے جس کے لیے جماعت کے الیکشن کمیشن کی جانب سے تین نام دیے گئے ہیں جن میں خود موجودہ امیر سراج الحق۔نائب امیر لیاقت بلوچ اور کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن شامل ہیں۔تاہم جماعت اسلامی کے ارکان اکثریتی فیصلے کے تحت کسی چوتھے شخص کو بھی امیر منتخب کر سکتے ہیں.

وزیراعظم بنا تو عافیہ کو رہا کرواؤں گا، سراج الحق
وزیراعظم بنا تو عافیہ کو رہا کرواؤں گا، سراج الحق
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More