kohsar adart

قومی وطن پارٹی اور اے این پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

 

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور قومی وطن پارٹی (کیو ڈبلیو پی) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنما قومی اسمبلی کے 2 حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 24 چارسدہ پر قومی وطن پارٹی کے حق میں اے این پی امیدوار دستبردار ہوگا جبکہ این اے 25 پر قومی وطن پارٹی اپنا امیدوار ایمل ولی خان کے حق میں دستبردار کرے گی۔

ذرائع کے مطابق این اے 24 پر اے این پی امیدوار عرفان عالم قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب خان شیر پاؤ کے حق میں دستبردار ہوں گے۔

دوسری طرف قومی وطن پارٹی این اے 25 پر قیصر جمال کو ایمل ولی خان کے حق میں دستبردار کرنے کا اعلان کرے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More