این اے 17 ایبٹ آباد سے پی پی امیدواروں کی انتخابی ریلی
تحریک انصاف میں کھچڑی بن گئی۔ ن لیگ والے بھی انتشار کا شکار ہیں۔سلیم شاہ کا خطاب

ابیٹ آباد (نوید اکرم عباسی)پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 17 ایبٹ آباد سید سلیم شاہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 44 افتخار خان تنولی ایڈوکیٹ نے تناول کے مرکز شیروان میں بڑی انتخابی ریلی نکالی۔
بعدازاں جلسہ عام سے خطاب کرتےہوئے سید سلیم شاہ نے کہا کہ اللّہ ہمیں منافقیں کے ٹولے سے نہ اٹھائے۔ تناول کی چار یونین کونسل کے اتحاد سے ہم سیٹ جیت کر تناول کی محرومی ختم کرسکتے ہیں۔ ھم کرائے کے لوگوں پر انحصار نہیں کرتے۔ ہم اپنے لوگوں کے درمیان رہ کر ان کی خدمت کرتے ہیں۔ آج تناول سے ایک ہی فرد ہے۔ اگر افتخار تنولی ایڈوکیٹ کو مجھ سے کم ووٹ پڑے تو میں سمجھوں گا منافقت ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جماعت نہیں کھچڑی بن گئی ہے۔ ن لیگ والے بھی انتشار کا شکار ہیں، ووٹ لینے کے بعد تناول میں نظر نہیں آتے ۔ سید سلیم شاہ نے کہا کہ میں نے الیکشن ہارنے کے باوجود لوگوں کی خدمت کی اور اپنے وعدوں کی تکمیل کی۔
افتخار تنولی ایڈوکیٹ نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ تناول میں ممبر قومی اسمبلی رہنے والے نے نوکریوں میں تناول کو کوئی حق نہیں دیا۔ اسی طرح مسلم لیگ نے بھی کچھ نہیں دیا۔ شیروان میں روڈ اور ہسپتال قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے دور کی نشانیاں ہیں۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ سرکاری خزانے سے جیبیں بھرتے رھے اور ہمارے امیدوار سید سلیم شاہ نے کروڑوں روپیہ ذاتی خرچ سے تناول میں کام کرائے۔ یہ محسن تناول ھیں ان کا مقابلہ نوسربازوں سے ھے ۔تناول میں کسی دوسری جماعت نے ٹکٹ تک نہیں دیا صرف پاکستان پیپلز پارٹی نے اس حلقے کو ٹکٹ دیا ۔