top header add
kohsar adart

علی امین گنڈا پور اس بار وزیراعلیٰ بنے گا، شیر افضل مروت

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اس مرتبہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور بنے گا۔

 

ڈیرہ اسماعیل خان کے حق نواز پارک میں جلسے سے خطاب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین کے بھائیوں اور خاندان نے صعوبتیں برداشت کیں۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے بار بار ڈیرہ اسماعیل خان کا حق کھایا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ 9 مئی کچھ نہیں تھا بس تحریک انصاف کو کمزور کرنا تھا۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا، آج ڈیرہ نے ڈر کو شکست دے دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More