عام انتخابات 2024ء، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا 50 فیصد کام مکمل
آئندہ ماہ فروری میں ہونیوالے عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا 50 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے
اور بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق 2 اضلاع کے بیلیٹ پیپرز بھی متعلقہ ڈی آر اوز کو بھجوا دیے گئے ہیں
جن میں لودھراں اور وہاڑی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقے شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 3 فروری تک بیلیٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی جائے
اور متعلقہ حلقوں میں ترسیل کا کام بھی بروقت مکمل کرلیا جائے گا۔