سنی تحریک نے ایم کیوایم کی حمایت کا اعلان کردیا
سنی تحریک نے حیدرآباد میں قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کی حمایت کا اعلان کردیا۔
ایم کیوایم کے وفد نے مصطفیٰ کمال کی قیادت میں سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی،
وفد میں انیس قائم خانی، فرقان اطیب، فیاض قائم خانی اور دیگر شریک تھے
جبکہ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
مصطفی کمال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ کراچی کا امن اور روشنیاں واپس آئیں
، اب ہم کو آگے بڑھنا ہے، یہ محبت بڑھ کر اب حیدرآباد تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حیدر آباد میں این اے 219 اور 220 پر ایم کیوایم کی حمایت کریں گے،
باقی سیٹوں پر ہماری بات چیت جاری ہے۔