top header add
kohsar adart

اے این پی کے رہنما قطب خان کا بیٹا اسلام آباد میں قتل

 

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما قطب خان بازئی کے بیٹے کو اسلام آباد میں قتل  کردیا گیا،

 

معمولی تلخ کلامی پر چھبیس سالہ نوجوان بلاور خان کو دوستوں نے فائرنگ کرکے قتل کیا ۔

 

اے این پی  رہنما قطب خان بازئی کے بیٹے کی گاڑی ٹیمپرڈ ہونے پر کاروباری دوستوں کے ساتھ چپقلش بھی چل رہی تھی

 

پولیس ذرائع کے مطابق تلخ کلامی پر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے نوجوان کو قتل کر دیا

 

شالیمار پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں پانچ نامزد افرادسمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

چھبیس سالہ نوجوان بلاور خان کوئٹہ سے اسلام آباد گاڑیوں کا کاروبار کرتا تھا

 

گزشتہ ایک ہفتے سے کاروباری دوستوں کے ہمراہ ایف الیون میں رہائش پذیر تھا،

 

پولیس نےمقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا،

 

شالیمار پولیس نے واقعہ کے حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More