پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا بھارتی نیٹ ورک بےنقاب

پاکستان اپنے شہریوں اور سالمیت کا بھرپور دفاع کرے گا۔سیکرٹری خارجہ

بھارت نے خطے اور بالخصوص پاکستان میں  عدم استحکام کیلئےدہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی تیز کر دی ہے اور اس حوالے سے ایک بڑا نیٹ ورک بےنقاب ہو گیا ہے۔

پاکستان نے واضح کیاہے کہ بھارت کے پاکستان میں ماورائے عدالت قتلِ عام میں ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے ہیں، اورپاکستان اپنے شہریوں اور سالمیت کا بھرپور دفاع کرے گا۔

جمعرات کو سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) کاؤنٹر ٹیررازم عبد الحمید کے ہمراہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے جس کے تمام تر ثبوت مل گئے ہیں۔

Indian Spy 1

پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے بھارت کے دہشت گرد گروہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث بھارتی ہینڈلرز یاسہولت کاروں کو کامیابیسے بے نقاب کر دیاہے۔

موصولہ تفصیل کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے شواہد کی بنیاد پر ثابت کیا ہے کہ محمد ریاض اور شاہد لطیف کے قتل میں بھارتی شہری اشوک کمار آنند اور یوگیش کمار براہ راست ملوث ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محمد ریاض اور شاہد لطیف کے ٹارگٹ کلرز کو ناقابل تردید شواہد کی روشنی میں گرفتار کر لیا ہے۔

قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز، ان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو اس وقت گرفتار کیاگیا جب وہ پاکستان سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ محمد ریاض کو 8 ستمبر 2023ء کو آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ جبکہ شاہد لطیف کو 11 اکتوبر 2023ء کو  سیالکوٹ کے قریبی شہر ڈسکہ میں ٹارگٹ کلرز نے قتل کیاتھا۔

مقتولین محمد ریاض اور شاہد لطیف پرامن شہری تھے اورانھوں نے کشمیر میں جاری ظلم اور بربریت اور بھارت کے گھناؤنے چہرے کو بے نقاب کیا۔

سیکرٹری خارجہ نے بتا یا کہ 11 اکتوبر کو شاہد لطیف کو سیالکوٹ میں قتل کیا گیا جس کے قتل میں بھارتی ایجنٹ یوگیش کمار ملوث تھا جس نے پاکستانی باشندے محمد عمیر کو قتل کے لیے ہائر کیاتھا۔ محمد عمیر نے 5 پیشہ ور قاتلوں کی مدد سے شاہد لطیف کو قتل کیا اور ملک سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔

adfa2fe0 14dd 4f2b b102 2ad197145388

اسی طرح راولا کوٹ میں قتل ہونے والےدوسرے پاکستانی شہری محمد ریاض  کےقتل میں بھی یوگیش کمار اور اشوک کمار ملوث تھے،اس کیلئے قاتل محمد عبداللہ علی کو ہائر کیا گیا، محمد ریاض کو بھارتی ایجنٹ نے 8 ستمبر کو قتل کیا، تفتیش کاروں نے تمام سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یوگیش کمار اور اشوک کمار کے پاسپورٹس کی تفصیلات جاری کر رہے ہیں، یہ  دوسرے ممالک میں دہشت گردی کی واضح مثال ہے ، بھارت کو ان واقعات میں باقاعدہ ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ ہم کسی بھی طور پر پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی قبول نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں کے پاس اس بات کے مستند شواہد موجود ہیں کہ اس پوری ٹارگٹ کلنگ مہم میں تیسرے ملک میں موجود بھارتی شہری ملوث ہیں جو کہ اس کی فنڈنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ہدایات بھی دے رہے تھے اور مہم کو کنٹرول بھی کر رہے تھے۔

d9b63b05 1beb 4318 920f a0679b22eb5f

 

بھارت بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے

بھارت Universal Declaration of Human Rights(UDHR)کے آرٹیکل3 اورInternational Covenant of Civil and Political Rights(ICCPR) کے آرٹیکل 2 (4)کی مکمل خلاف ورزی کر رہا ہے

بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی راء ایک عالمی دہشت گرد تنظیم کا کرادار ادا کر رہی ہے

اس سے قبل بھی پاکستان میں اور بین الاقوامی سطح پر بھارتی ایجنسیوں کے ریاستی سرپرستی میں کئے جانے والے ماورائے عدالت قتل کے منصوبے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

 

کینیڈا میں بھی اسی طرز کی واردات کی گئی

بھارتی ایجنسی "را” نے گزشتہ سال سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا

کینڈا نے اس پر شدید سفارتی رد عمل ظاہر کیا اور اس قتل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔

بھارت نے اُن تمام سکھ رہنماؤں کو قتل کا منصوبہ بنایا جو بھارت کی ظالمانہ کاروائیوں کے خلاف آواز بلند کرتے تھے۔

نجر کے قتل کے بعد بھارت نے امریکہ میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا منصوبہ بنایا جو امریکی خفیہ اداروں کی بروقت کارروائی سے بے نقاب ہو گیا۔اس قتل کی سازش کا ملزم امریکہ میں عدالتی کاروائی کا سامنا کر رہا ہے

بھارت نے دنیا بھر میں راء کے ذریعے اجرتی قاتلوں کا ایک گروہ بنایا ہوا ہے

پاکستان نے مزید کارروائیوں کا خدشہ ظاہر کر دیا

d85ae38d db15 442d ab95 449bf56a44a9

سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ بھارتی ایجنٹوں کے بارے میں کچھ معلومات حساسیت کی وجہ سے شیئر نہیں کی جا سکتیں تاہم  یوگیش کمار کا تعلق راجھستان سے جبکہ اشوک کمار کا تعلق کرناٹک سے ہے۔ اس کے علاوہ اور واقعات بھی ہوئے ہیں جن کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔ ان واقعات کے بعد ہم نے نگرانی بڑھا دی ہے۔ ہم اس کو نظر انداز نہیں کر سکتے کیوں کہ بھارت ایسی مزید کارروائیاں بھی کر سکتا ہے۔

لہٰذا اقوام عالم کو چاہئے کہ وہ بھارت کی اس کھلم کھلا دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پرنوٹس لے کر اس سے جواب طلبی کرے۔

دوسری طرف پاکستان کے  سیکیورٹی ادارے بھارتی دہشتگردی کا جواب دینے اور اپنے شہریوں کو محفوظ بنانے کے لئےہمہ وقت کوشاں ہیں۔

Indian network of terrorist activities in Pakistan exposed, پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا بھارتی نیٹ ورک بےنقاب
ایک تبصرہ چھوڑ دو