8 فروری کو عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دیں،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دیں،
ان کی پارٹی کامیاب ہو کر غیر ترقیاتی اخراجات کا خاتمہ کرے گی۔
مردان میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کریں گے،
بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ملک سے سود کا خاتمہ کریں گے، حکمران اشرافیہ ایکسپوز ہوگئی ہے۔
سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ گزشتہ تین دہائیوں سےاقتدار میں ہے،
پیپلز پارٹی نے سندھ پر15 برس حکومت کی، ملک 80 ہزار ارب کا مقروض ہوچکا ہے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان میں سالانہ 5 ہزار ارب کی کرپشن ہوتی ہے، ہم ملک کا نظام درست کریں گے۔