top header add
kohsar adart

چین کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

چین کا اعلی سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے، سی پیک پر کل پاک چین ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوگا۔

چینی نائب وزیرخارجہ کی پاکستانی قیادت سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سن وی ڈانگ کررہے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی کے امور پرمشاورت ہو گی۔

یاد رہے کہ پاک ایران کشیدگی پر چین نے تحمل کے مظاہرے کا مشورہ دیا تھا۔

ایران نے پہلے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی

جس کے بعد پاکستان نے بھی ایران کی حدود میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا تھا۔

چین نے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لئے ثالثی کی پیش کش بھی کی تھی

اور ساتھ ہی تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More