پشاور: آزاد امیدوار کی انتخابی ریلی پر فائرنگ، 2 افراد زخمی
پشاور کے حلقہ پی کے 82 کے آزاد امیدوار ملک طارق اعوان کی انتخابی ریلی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
تھانہ گلبہار پولیس کے مطابق پشاور پی کے 82 سے آزاد امیدوار ملک طارق اعوان کی انتخابی ریلی پر پشاور کے شہری علاقہ انم صنم چوک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق آزاد امیدوار کے مخالف فریق ملک شیر کے ساتھیوں نے فائرنگ کی ہے۔ دو فریقین کے درمیان چپقلش چلتی آ رہی تھی۔
زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کے بیان قلم بند کیے گئے۔